لاہور(کلچرل رپورٹر)شوبزمیں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتااپنا ٹیلنٹ دکھانا پڑتاہے ورنہ بدنامی کا دھبہ لگ جاتاہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف سٹیج اداکارہ و پرفارمر مہک بٹ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ کے چکر میں نئی اداکارائیں اپنا مستقبل تباہ کر بیٹھتی ہیں اور رنگین خواب دکھانے والوں کے نرغے میں بری طرح سے پھنس کر قصہ پارینہ بن جاتی ہیں ۔