لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں شوبز میں آنے والوں کے پاس بے پناہ مواقع موجود ہیں اور انہیں زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑتی ،مجھے آج بھی یاد ہے کہ ہم پی ٹی وی کے باہر چھ چھ گھنٹے اور کبھی کبھی سارا سارا دن کھڑے رہتے تھے ۔ ایک انٹر ویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ انسان کی محنت اور کوششیں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں اور اسے اس کا ضرور پھل ملتاہے ۔ خدا کی ذات نے مجھ پر ایسا کرم کیا کہ کامیابی میرا مقدر بن گئی ۔ میں لاہور سے کراچی منتقل ہوا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ فیصل قریشی نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کی ہے جبکہ ایک ٹی وی شو کی میزبانی بھی کر رہا ہوں اور میرے لئے ہر تجربہ خوشگوار رہا ہے ۔