لاہور (پ ر )شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر نے زکوٰۃ اکٹھی کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ہسپتال میں علاج کیلئے آنے والے ہزاروں مریضوں میں سے 75سے 80فیصد کا علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے اس مقصد کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے مخیر حضرات سے زکوٰۃ و عطیات وصول کیے جاتے ہیں۔ رواں سال ہسپتال کے کل بجٹ کا تخمینہ 17ارب روپے ہے ، جس میں سے تقریباً 11ارب زکوٰہ و عطیات سے اکٹھا کیا جائے گا۔ شوکت خانم ہسپتال میں مستحق مریضوں کے علاج پر اب تک 46ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال اس سا ل کورونا وائرس اور کینسر جیسے دو محاذوں پر لڑرہا ہے اورآج مریضوں کے علاج کیلئے لوگوں کے تعاون کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ۔