شورکوٹ(نامہ نگار) تائیوان کی رہائشی لسن کانگ جوئی نے بدھ مت سے تائب ہو کر کوٹلہ محمد ظریف خان میں قاری محمد اشرف کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا۔ جس کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے ، عائشہ نے بتایا کہ وہ پاکستان کی سیر پر آئی ہوئی ہے یہاں پر اس نے کوٹلہ ظریف خان کا رہائشی عمران جو تائیوان میں 11سال سے اس کے ساتھ کام کرتا ہے اس کے پاس رہائش پذیر ہے اس نے عمران کے ساتھ نکاح کر لیا ہے ، نکاح قاری محمد اشرف نے پڑھایا ،عائشہ نے کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے ہی اسلام قبول کیا ہے کیوں کہ اسلام ہی سچا دین ہے اب میں اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاروں گی ۔