اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس میں گزشتہ ایک سال کے دوران 15.69 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق فروری 2020ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کے کھاتوں کا حجم 14 کروڑ 81 لاکھ 50 ہزار 95 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ فروری 2019ء کے اختتام پر ملک میں شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 12 کروڑ 80 لاکھ 5163 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا یوں ایک سال کی مدت میں شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کے حجم میں 15.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ جاری مالی سال کے دوران شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں میں اضافہ کی شرح 2.46 فیصد رہی۔ جون 2019ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 14 کروڑ 45 لاکھ 8307 ملین روپے ریکارڈ کیاگیا تھا۔