لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ حرا مانی نے شوٹنگ کے دوران بچوں کا وقت ضائع ہونے پر آواز بلند کرتے ہوئے متعلقہ افراد اور والدین سے اہم مطالبہ کردیا۔انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کوسوشل میڈیا پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’’بہترین پرورش اور اہمیت بچوں کا بنیادی حق ہے ‘‘۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’’ویسے تو ہم ہر بات شیئر کرتے ہیں تو میں نے سوچا کہ آپ کے ساتھ یہ بات بھی شیئر کروں ، ممکن ہے کہ میری بات متعلقہ افراد تک پہنچ جائے ‘‘۔انہوں نے لکھا کہ کچھ دنوں پہلے میں ایک شوٹ پر تھی جہاں دو بچے بھی اپنا سین ریکارڈ کرانے آئے ہوئے تھے ، انتظامی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اْن بچوں کو 8 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔