لاہور (پ ر )شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہسپتال کی جانب سے مشکل کی اس گھڑی میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کی جارہی ہے ۔ ہسپتال میں تمام مریضوں کو ابتدائی سکریننگ اور ٹیسٹ کی سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے ۔اس کے علاوہ وہ تمام افراد جوکرونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا چاہتے ہوں وہ ٹیسٹ تجویز کرنے والے ڈاکٹر سے پی یو آئی (Patient Under Investigation فارم پر کروا کر مریض کے سیمپل کے ساتھ ملک بھر میں قائم کسی بھی شوکت خانم لیبارٹری کلیکشن سنٹر سے 8000روپے میں یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔