لاہور (پ ر )شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال کا 17واں کینسر سمپوزیم تین روز جاری رہنے کے بعد اختتا م پذیر ہو گیا۔ اس سال سمپوزیم میں چھاتی ، پھیپھڑوں ، گیسٹرو انٹسٹائنل ، پلومنری ، سر اور گردن، ہیما ٹالوجی، نیورولوجی اور پیڈیاٹرک کینسرز پر خصوصی سیشنز جبکہ پیڈیاٹرک اونکالوجی ، نرسنگ ، فارمیسی اور پتھالوجی پر ورکشاپس بھی منعقد ہوئی۔ ان سیشنز میں ملکی و بین الاقوامی طبی ماہرین نے میڈیکل کی فیلڈ سے تعلق رکھنے والے شرکاء نئی ریسرچز سے آگاہ کیا۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ کینسر کی مختلف اقسام اور ان کے علاج کے جدید طریقوں کے حوالے سے ہونے والے اس کینسر سمپوزم میں ملک بھر سے آنے والے ڈاکٹرز، نرسز ، الائیڈ و پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔