اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔درخواست میں سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکرٹری داخلہ، سیکشن افسر ایف آئی اے ،وزیر اعظم کے مشیرشہزاداکبر، ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے واجد ضیائ،ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب گوہرنفیس،ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس بیورو احمد کمال، ای ڈی سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن بلال رسول،جائنٹ ڈائریکٹر سٹیٹ بنک کراچی بلال رسول،جائنٹ ڈائریکٹرسٹیٹ بنک ماجدحسین چوہدری،ڈی جی انٹیلی جنس ایف بی آر ڈاکٹر بشیر اللہ خان کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاہے کہ20 جون کو عدالت نے شوگر انکوائری کمیشن کو رکوانے کی درخواست مسترد کی،عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ کیا، کالعدم قرار دیا جائے ۔