مکرمی! ٹاون شپ کی متعدد سماجی تنظیموں اور سینکڑوں شہریوں نے ٹاون شپ میں ناجائز تجاوزات اور اس جانب متعلقہ حکام کی مسلسل عدم توجہی اور نااہلی پر شدید احتجاج کیا ہے اور ڈی سی او، کمشنر لاہور سے صورت احوال کا فوری سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس وقت المدینہ صرافہ بازار، مین مارکیٹ ٹاون شپ، المدینہ روڈ، ابوبکر روڈ، کشمیر روڈ، بلاک نمبر 11-16 اور ہار والا بازار تجاوزات کا گڑھ بن چکا ہے 40فٹ سڑک سکڑ کر 20فٹ رہ گئی ہے آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے حتی کہ پیدل تک چلنا مشکل ہو گیا ہے یہاں سینکڑوں ریڑھیوں اور پھٹہ والوں کا قبضہ ہے جنھیں ایل ڈی اے اقبال ٹاون انتظامیہ اور مقامی تجاوزات مافیا کی مکمل آشیر باد حاصل ہے بھتہ وصول کرنے والے نہیں چاہتے کہ تجاوزات ختم ہوں ہر بازار میں دو دو تاجر تنظیمیں بن چکی ہیں جن کے اپنے اپنے مفادات ہیں ریڑھیوں کی وجہ سے ٹاون شپ میں دہشت گردی اور تخریب کاری کا فوری خدشہ ہے ناجائز تجاوزات سے عوام سخت پریشان اور حکمران ذمہ داران بیبس لگتے ہیں ہماری استدعا ہے کہ مین مارکیٹ چوکی میں ایک مستقل اینٹی تجاوزات کیمپ قائم کیا جائے تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہو سکیں۔ (محمد سرفراز خان،ٹاون شپ )