لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے نوازشریف کی صحت کے بارے میں سپریم کورٹ میں ڈراپ سین ہوچکا ،مریم نوازآئے روز شکایتیں کس لئے کرتی ہیں، انہیں ہر سہولت دی جارہی ہے ، ایسی بھی بیٹیاں ہیں جن کو جیل کے دروازے پر دھکے ملتے ہیں اور وہ اپنے باپ سے مل نہیں سکتیں۔پروگرام بریکنگ ویوز ود92میں اینکرپرسن اسد اﷲ خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاقیدیوں کو جانوروں کی طرح گاڑی میں بند کرکے لایا جاتا اور بدبو دار جگہ پر رکھا جاتا ہے ،80سال کی مائیں بیٹوں سے کچہری میں ملنے کیلئے دھکے کھاتی دیکھی ہیں ،کبھی جیلوں میں بھی دل اور گر دوں کا چیک اپ ہوا ہے ، ہر طرف ناٹک چل رہا ہے ،خواجہ حارث نے کہا ہماری چوائس پاکستان کا کوئی ڈاکٹر نہیں،علاج کیلئے لندن جانا ہے ۔ترجمان پنجا ب حکومت شہباز گل نے کہا نوازشریف کے گردے بالکل صحیح کام کررہے ہیں،سپیشلسٹ یورالوجسٹ نے معائنہ کیا اور رپورٹ دی ہے ،یہ خود ساختہ ہے ،کوئی بھی بندہ ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے تووہ ہر مریض کو کہتے ہیں متوازن غذا استعمال کریں ،نوازشریف کو بھی کہا گیا آپ پانی زیادہ پیئں اور متوازن غذا کھائیں۔تجزیہ کار عظیم چودھری نے کہا اگر نوازشریف پاکستان کے کسی ڈاکٹر کو چیک اپ کرانا ہی نہیں چاہتے اور قانون آپ کو اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتا کہ آپ باہر جاسکیں ، ان کا نام بھی ای سی ایل پر ہے تو پھر بحث کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے ۔تجزیہ کار رضا رومی نے کہا پیپلز پارٹی پر مشکل وقت ہے کیونکہ آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف جاری تفتیش سنگین نوعیت کی ہے ،بہت سے قانونی ماہرین کی رائے ہے کہ وہ اس کیس میں جیل جا سکتے ہیں،ایسا ہوتا ہے تویقینا ً پیپلز پارٹی ن لیگ سے اتحاد کرکے پریشر بنانے کی کوشش کرے گی ۔