نورکوٹ (نامہ نگار ) معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو چھریاں مارکر شدیدزخمی کر دیاگیا، تین روز بعد مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہوسکے ،بتایا گیاہے کہ شکرگڑھ کے نواحی موضع بصراجالا میں سفیان عارف نماز پڑھنے کیلئے مسجد میں جارہاتھاکہ چھپڑ چوک پرملزموں امانت ولدعبدالرزاق، عبدالرحمن ولد عبدالرزاق اورکامران ولد ساجد نے سفیان عارف پر دھاوابول دیااورگردن اوربازو پر خنجر کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیااورملزمان خنجر اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ مضروب کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے تین روزبعد ملزموں کیخلاف مقدمہ تو درج کرلیا مگر ملزموں کو پکڑنے سے گریزاں ہے ، متاثرین نے ڈی پی او نارووال اور آرپی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔