راولپنڈی(رپورٹر 92نیوز)شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کردی گئی،پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔نماز جنازہ میں آر پی او عمران احمر، سی پی او محمد احسن یونس، حساس اداروں کے افسران، ایس ایس پی آپریشنزرائے مظہر اقبال اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ رتہ امرال راولپنڈی میں سپردخاک کردگیا ۔