ہرارے (سپورٹس ڈیسک) شکیب الحسن ون ڈے میں بنگلہ دیش کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے جب انہوں نے ہرارے میں زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں برینڈن ٹیلر کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے مشرفی مرتضیٰ کی 269 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر نے اب تک 213 ون ڈے میچوں میں 270 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔ اور اس کے ساتھ انہوں نے 6474 رنز بھی بنائے ہیں۔