واشنگٹن(نیٹ نیوز)شکاگو میں ایک شخص نے چار افراد کو ہلاک کر دیا۔امریکی شہر شکاگو میں ایک شخص نے اپنے اپارٹمنٹ میں اسی عمارت میں رہنے والے اپنے چار ہمسایوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے پیش آیا، جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ہتھیار بھی برآمد کر لیا ہے ۔