لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ عائشہ علی کا معروف گانا’’لونگ گواچہ‘‘ کو پنجابی فلم’’میم محبت‘‘ میں شال کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ’’لونگ گواچہ ‘‘ کو اس سے قبل پاکستان کی نامور گلوکارہ مسرت نذیرنے گایاتھا جس نے دنیا بھرمیں دھوم مچائی تھی اس گانے کا کورسونگ عائشہ علی نے اپنے نئے البم میں کیا تھا جسے یوٹیوب پر ریلیز کردیا یا تھا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی اس مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہدائتکار حسن بصری نے اپنی نئی پنجابی فلم ’’میم محبت‘‘ میں اس گانے کو شامل کرلیا۔ایک ملاقات کے دوران عائشہ علی نے بتایاکہ ان کا یہ گانا سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرچکاہے اور اب یہ ’’میم محبت‘‘ میں فلمایا جائیگا۔