اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا امید ہے شاہی جوڑے کا یہاں قیام یادگار ثابت ہوگا اور وہ پاکستانی عوام کی محبت، خیرسگالی اور گرمجوش میزبانی کے احساسات لے کر واپس جائیں گے ۔ انہوں نے کہا شاہی جوڑے کی آمد سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج بڑھے گا۔