لاہور( این این آئی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر گھر منتقل ہوگئے ۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز نے شیخ رشید احمد کو دو دن کا مکمل بیڈ ریسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ شیخ رشید احمد کو سوموار کے روز اچانک طبیعت خراب ہونے پر لال حویلی سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی لے جایا گیا تھا۔معمولی ہارٹ اٹیک کی تشخیص پر انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یا جی منتقل کیا گیا ۔ آر آئی سی راولپنڈی میں شیخ رشید احمد کے متعلقہ ٹیسٹ اور انجیوگرافی کی گئی۔ ایک روز آبزرویشن میں رکھنے کے بعد شیخ رشید احمد کوآر آئی سی راولپنڈی سے ڈسچارج کر کے گھرمنتقل کر دیا گیا۔