لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) کے صدر اور ممتاز آرتھوپیڈ سرجن ڈاکٹر پروفیسر محمد اشرف نظامی نے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے اس بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جس میں انہو ں نے قومی اداروں کی کارکردگی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے ۔اپنے ایک بیان میں پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہاکہ وزیر ریلوے شیخ رشید ا حمد کہنا کہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے دوران مجھے پانچ لاکھ روپے میں بھی انجکشن نہیں مل سکا اور این ڈی ایم اے نے جس کا بندوبست کیا ایسا اعتراف ہے کہ جس پر کسی شک و شبے کی گنجائش نہیں رہتی۔ان کا یہ بیان ریاست اور حکومتی اداروں کی ناکامی اور نااہلی کا بین ثبوت ہے ۔ پی ایم اے کے صدر نے کہاکہ شیخ رشید احمد گھر کے بھیدی ہیں جنہوں نے حکومتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے جو قابل افسوس بھی ہے ۔