لاہور (جنرل رپورٹر)شیخ زاید ہسپتال میں 4 روزہ 36ویں سالانہ انٹینسو رویو کورس انٹرنل میڈیسن کا آغاز کردیا گیا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر متین اظہار چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہورنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کورس کے انعقاد کا مقصد مستقبل قریب میں ایف سی پی ایس اور ایم آر سی پی کے امتحانات دینے والے طلبائڈاکٹرز کی تیاری کروانا ہے ۔ کورس میں شعبہ میڈیسن کے معروف پروفیسرز صاحبان نے طلبائڈاکٹرز کو ان کے امتحانات کی تیاری کے حوالے سے سیر حاصل معلوماتی لیکچرز دئیے جبکہ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عظیم تاج، پروفیسر ہارون جاوید مجید، ڈاکٹر عظمی ، ڈاکٹر عالیہ ، ڈاکٹر اطہر، ڈاکٹر رضوان سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے ڈاکٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کورس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر متین اظہار چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس کا کہنا تھا کہ اس قسم کے کورسز کے انعقاد سے طلبائڈاکٹرز کی کلینیکل سکلز کو بڑھانے میں بہت مدد ملتی ہے ۔