شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقہ ورن روڈ پر ایک نوجوان اپنے 2ساتھیوں کی مددسے اپنے نکاح کے ایک ماہ بعد اپنی سالی (ش)کو ورغلا پھسلا کراغواکرلیا اور گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے مغویہ کے والد محمداشرف کی پٹیشن کوابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلیاہے اوراس کے اغواء کامقدمہ درج نہ کرنے کے متعلق ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔محمداشرف کی پٹیشن میں کہاگیاہے کہ وہ محنت کش ہے جس نے اپنی بیٹی (ز)کا نکاح موڑکھنڈا کے نوجوان احمد شیر سے کیاتھا جس میں ایک لاکھ روپے حق مہر غیرمعجل اور5ہزار روپے ماہانہ جیب خرچ لکھا ہواہے ۔ اس نکاح کے ایک ماہ بعد کواحمد شیر میرے گھرآیا اوررات کوجب ہم لوگ سوگئے تووہ میری دوسری بیٹی (ش)کوورغلا کر اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے گیا۔