شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرگودھا روڈ پر سرکاری سٹاپ کے قریب آئل ٹینکر اور رکشہ میں تصادم میں چار مسافر جاں بحق، 3شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سرگودھا روڑ پر واقع سرکاری سٹاپ کے قریب تیزرفتار رکشہ سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والے بدقسمت مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو ایک فوتیدگی سے واپس آ رہے تھے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں اﷲ دتہ ،حاجراں بی بی،رحمت علی اور زاہد حسین شامل ہیں۔