شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف خصوصی مہم کے دوران 10 گینگز کے سرغنوں اور ارکان سے تقریباًایک کروڑ 75لاکھ روپے کی موٹرسائیکلیں،کاریں ،زیورات ، نقدی ،مویشی اور منشیات وناجائز اسلحہ برآمدکرلیاگیا ہے ،5 ڈکیت گینگ،2 بکرا چور،2 موٹرسائیکل چوراور 1 جیب تراش کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 23 کلاشنکوفیں،141 پسٹل ، 8 ایم ایم 16رائفلیں،4 عد د بندوقیں، 2 عدد کاربین، گولیاں 2369 ،48 کلو گرام چرس ،2370 لیٹر شراب،90 گرام ہیروئن ،3 چالو بھٹیوں کے علاوہ 37 موٹرسائیکلیں، ایک کار،40تولے سے زائد کے زیورات ،11 مویشی ،کریانہ سامان سمیت دیگر برآمدکی گئی ہیں۔ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ شیخوپورہ کو کرائم فری زون بنانا میری اولین ترجیح ہے عوام کی جان ومال ،عزت وآبرو کے تحفظ کیلئے آفیسران اور اہلکاران کو اپنی ڈیوٹیاں پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کرناہوگی کرپٹ اور نااہل آفیسران اوراہلکاران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور سفارش پر تقرریاں حاصل کرنیوالوں کیلئے ضلع شیخوپورہ میں کوئی جگہ نہ ہے ۔
شیخوپورہ:جرائم پیشہ عناصرسے ایک کروڑسے زائدکامال برآمد
منگل 14 اگست 2018ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 14 اگست 2018ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں