شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سول جج نازیہ علی نے بھکھی کے رہائشی محمد اشرف ملک کی طرف سے دائر دعویٰ تکمیل معاہدہ مختص بیعہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے انکو 12 نومبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل فاضل جج کے حکم پر عدالتی عملہ نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کر کے عدالتی نوٹس پر حاضری کے لئے پابند کیا تھاجس پر جواب دینے کے لئے نواز شریف نے دعویٰ تکمیل کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، اس کے باوجود نواز شریف عدالت میں حاضر نہ ہوئے جس پر عدالت نے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔