شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسروڈائریکٹر سید نور نے اپنی نئی فلم باجرے دی راکھی کی شوٹنگ کیلئے شیخوپورہ کے تاریخی قلعہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سپر سٹار اداکارہ صائمہ نور، لیجنڈ اداکار شفقت چیمہ،راشد محمود، چوہدری محمد الیاس گجر اور دیگر اداکارائیں و اداکار موجود تھے ، فلم کی شوٹنگ کے موقع پر قرب وجوار کے لوگ جمع ہوگئے جنہوں نے ان سے سلفیاں بنانے سمیت آٹو گراف بھی لئے ۔