لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کے زیر انتظام شہید کانسٹیبل غلام مصطفی کی پانچویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا انعقاد شہید کی آخری آرام گاہ واقع پرانا رحمن پورہ چھانگامانگا پر کیا گیا۔ شہید کی قبر پر لاہور پولیس کے مسلح دستے سلامی دی۔ لاہور پولیس کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر اور ریتھ چڑھائی گئی۔ تقریب میں پولیس افسران، شہید کے ورثاء اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ غلام مصطفی 19 ستمبر 2014؁ ء میں اکبر چوک کے قریب جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہوئے ۔