میلبورن(سپورٹس ڈیسک ) سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں آگے بڑھتے ہوئے ہینڈ سینی ٹائزرز بنانے کا اعلان کردیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کیخلاف مہم میں ہم سب کو اپنا کردار اداکرنا چاہیے ۔ وارن ایک کمپنی کے ساتھ بطورپارٹنر وابستہ ہیں جو اس وائرس کے خلاف آگاہی مہم چلانے کے ساتھ سینئی ٹائزرز بھی بنائے گی۔ شین وارن نے کہا کہ انسانی صحت کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا ہوگا، ہمیں وائرس کیخلاف لڑنا اور اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی بچانا ہے ۔