لاہور(کر ائم رپورٹر ) شیرا کوٹ کے علاقہ میں سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، خاتون نے قانونی کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست دے دی ، درخواست کے مطابق نازیہ بی بی کو اس کے سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کے جسم پر نیل پڑ گئے ، ترجمان ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔