لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے روزانہ کی بنیاد پر پھول بھیجنے والے گمنام مداح کے نام پیغام دیا ہے ۔صبا قمر نے انسٹاگرام سٹوری پر لال گلاب کے گلدستے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداح کو مخاطب کیا اور کہا کہ ’میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، آپ مجھ سے اپنے اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ پھولوں میں استعمال کرتے ہیں۔صبا قمر نے یہ بھی لکھا کہ ’یہ تحفے قبول کرنا میرے لیے بہت زیادہ ہیں، میں انہیں آپ کو واپس بھیجنا چاہتی ہوں تو چلیں بات کرتے ہیں۔خیال رہے کہ صبا قمر گزشتہ چند روز سے اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر خوبصورت گلدستے کی تصاویر شیئر کر رہی تھیں۔