اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما صاحبزادہ عامر جہانگیر کو برطانیہ سمیت یورپ میں تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے اپنا ترجمان مقرر کر دیا۔گزشتہ روز وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقررنامے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے ۔صاحبزادہ عامر جہانگیر کی تعیناتی اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے ۔ صاحبزادہ جہانگیر یورپ اور انگلینڈ میں تجارتی امور اور سرمایہ کاری معاملات سے متعلق وزیراعظم کی ترجمانی کرینگے ۔