لاہور(سٹاف رپورٹر)لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ لیسکو صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کل LESCO PMDU فیس بک پیج پر الیکٹرانک کچہری کا انعقاد کریں گے ۔لیسکو صارفین فیس بک پیج کے ذریعے اپنی شکایات لیسکو چیف تک براہ راست پہنچا سکتے ہیں۔ لیسکو چیف کی زیر صدارت ای کچہری میں تمام سرکلز کے ایس ایز بھی آن لائن ہوں گے ۔واضح رہے کہ یہ ای کچہریاں وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہیں جن کا مقصد ملک بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی وبائکو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیا جانا ہے ۔