لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،کرائم رپورٹر،نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب نے 8 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر پی آئی یو پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ محکمہ انڈسٹریز صالحہ سعید کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹو ریٹ آف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب تعینات کر دیا ،وہ پہلی خاتون ڈی جی ایکسائز ہیں ان کے پیش رو مسعود الحق کو محکمہ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا اورڈائریکٹر جنرل نارکوٹیکس کنٹرول پنجاب کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔ اسی طرح اے سی پتوکی آصف علی کو اے سی قصور ،انعم زید کواو ایس ڈی ، اے سی تاندلیانوالہ اسامہ شہروز کو اے سی پتوکی ،سیکشن آفیسر ایس ٹو نعمان علی کو اے سی تاندلیانوالہ ،کلکٹر اشتمال قصور اظہر طارق کو اے سی جتوئی لگانے کے احکامات منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ اے سی ہیومن ریسورس اینڈ کوآرڈنیشن ننکانہ ارشد ورک کو اے سی جتوئی لگادیا گیا ۔علاوہ ازیں ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔دفتر پہنچے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ظفر اقبال نے مختلف برانچز کا دورہ بھی کیااورریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کی جانب سے امن و امان پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔علاوہ ازیں محکمہ اوقاف پنجاب نے 3منیجرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ شیخ جمیل احمد منیجر اوقاف سرکل 3لاہور کو تبدیل کر کے منیجر اوقاف سرکل پانچ لاہور ،رانا احسان الحق منیجر اوقاف سرکل پانچ لاہور کو تبدیل کر کے منیجر اوقاف قصور سرکل تعینات کر نے کے ساتھ ساتھ گوہر مصطفی منیجر اوقاف قصور کو تبدیل کر کے منیجر اوقاف سرکل تین لاہور تعینات کر دیا گیا ۔ادھر متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے شبیر حسین کمپیورٹر آپریٹر کو گجرات سے تبدیل کر کے قانون برانچ لاہور تعینات کر نے کے علاوہ فیضان اشرف کمپیوٹر آپریٹرز سروے برانچ لاہور کو تبدیل کر کے گجرات تعینات کر دیا ۔علاوہ ازیں رات گئے محکمہ ایکسائز پنجاب کے 60ای ٹی اوز کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔جن میں اے ای ٹی او سے ای ٹی او کی سیٹ پر ترقی پانے والے 37 افسران بھی شامل ہیں۔ صالحہ سعید