اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے اپنے 16سالہ شوبز کیریئر پر مبنی ویڈیو جاری کر دی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر وڈیو شیئر کی جس میں ان کے مختلف ڈراموں کے مناظر شامل ہیں، صباء قمر نی2004ء سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور ان سولہ سال میں انہوں نے بے شمار ڈراموں، فلموں اور ٹی وی شوز کیلئے کام کیا،انہوں نے اداکار عرفان خان کے ساتھ بالی وڈ کی بھی کامیاب فلم کی۔