لاہور(خصوصی نمائندہ) تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچو دھری نے کہا ہے کہ خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب عادت سے مجبور ہیں، صبح شام جھوٹ بولنا لیگی ترجمانوں کی ڈیوٹی ہے ،شریف آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر نے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کانشانہ بنایاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاقان عباسی نے ملک کے معاشی دہشت گرد اسحاق ڈار کو ملک سے فرار کروایا،پوری قوم جانتی ہے کہ ان کی وجہ سے ملک کا جتنا نام روشن ہو اتھا،خاقان عباسی نے چینی ہاتھ میں پکڑ کر شہباز شریف والی ڈرامے بازی کرنے کی ناکام کو شش کی۔