مکرمی !ایک شادی شدہ جوڑے کی شادی ہوئی وہ روز اللہ سے دعا کرتے تھے اے اللہ ہمیں۔اولاد دے انکو۔بچوں کا بہت شوق تھا۔وہ اپنے بھائیوں کے بچوں کو دیکھتی تو دعا کرتی اے اللہ مجھے بھی بچہ دے دونوں میاں۔بیوی لوگوں کی باتیں سنتے تھے کہ اولاد نہیں تو خاوند کی شادی کرلو لیکن اس کے شوہر نے شادی نہیں کی پھر ایک دن وہ باہر کسی پارک میں گھومنے گئے بہت مایوس ہو چکے تھے انکی شادی کو آٹھ سال ہو چکے تھے شادی کی سالگرہ کا دن تھا وہ پارک میں گئے تو اسکی بیوی دیکھ کر ایک بچے کو رونے لگی کہ میری۔اولاد نہیں بڑھاپے کا کوئی سہارا نہیں۔اسکو۔روتا دیکھ کر ایک عورت اْٹھ کر آئی اور پوچھا کیا ہوا تو اسنے ساری بات بتائی کہ لوگ باتیں کرتے ہیں بہت علاج کروایاہے اولاد نہیں۔ اسنے اسکو ایسا ہی بتایا کہ وہ نوافل۔پڑھ کر اللہ پہ یقین کرے اور دعا کرے رو رو کر، اللہ دے گا۔اس عور ت نے واپس گھر آکر اسی روز سے ایسے دعا کرناشروع کی۔ انکے گھر دو جڑوا بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی انہوں نے دھوم دھام سے خوشیاں منائیں اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ مایوس۔نہیں۔ہونا۔چاہیے توکل اور یقین اللہ پہ رکھنا چاہیے مانگو تو وہ دیتا ہے۔ ( زنیرہ ریاض)