لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے رانا ثناء اﷲ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف صحت پروگرام پہلے کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت نے 2013 میں متعارف کروایا،آل شریف نے کے پی کے میں کامیاب انصاف صحت پروگرام کارڈ پروگرام کی نقل کی،کے پی کے عوام نے پرفارمنس کی بنیاد پر پی ٹی آئی مو دوبارہ موقع دیا،ن لیگ نے صرف دس سے بارہ اضلاع میں پونے تین لاکھ مالیت کا پروگرام شروع کیا،شوباز شریف نے کارڈ تقسیم کر دیئے لیکن پریمیم ادا کرنا مناسب نہ سمجھا، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کئی اضلاع میں عوام کو ہسپتالوں میں خفت کا سامنا کرنا پڑا،بزدار حکومت آج 72 لاکھ خاندانوں میں سات لاکھ مالیت کے صحت انصاف کارڈز تقسیم کر رہی ہے ،ابھی تک ساڑھے اڑتالیس لاکھ خاندانوں میں کارڈز تقسیم کر دیئے گئے ہیں،اس کارڈ میں ایکسیڈنٹ سے لے کر کینسر تک تمام بیماریوں کی سہولت ہو گی۔