کراچی(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق نے کہا ہے کہ صحابہ کرام کے کردار کو کوئی مسلمان چیلنج نہیں کرسکتا،وزیراعظم نے کوئی متنازع بات نہیں کی جس پر ایشو بنایا جارہا ہے ۔ بدھ کو کراچی میں بوہری برادری کی سب سے بڑی درسگاہ جامعتہ السیفیہ کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی مذہبی امور کا کہنا تھا کہ صحابہ کرام قابل تعظیم ہیں،وزیراعظم کی تقریر کو متنازع بناکرمذہبی رنگ دیاجارہا ہے ،چاندشرعی مسئلہ ہے تاہم دین سائنس سے متنازع نہیں۔انہوں نے جامعتہ السیفیہ کے مختلف حصوں کادورہ کیا۔ پیر نورالحق