لاہور(پ ر )صحافی کا لونی فیز 2 اایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں فیز 2 کے صحافیو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں صدر پریس کلب ارشد انصاری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں موجودہ باڈی سے مطالبہ کیا گیا کہ فیز 2 کے حصول کے لیے تمام کوششوں کو بروئے کار لایا جائے تاکہ صحافیوں کو جلد از جلد اپنی چھت مل سکے ۔اس موقع پر ترجمان فیز 2 ایکشن کمیٹی ظہیر شیخ،جاوید ہاشمی،عظیم گوہر،ممبر گورننگ باڈی رانا طاہر،شہزاد ملک،شہباز ملک،مدثر قدیر،جمال احمد،رضوان حیدر،ایم اے ظہیر،سید شہباز کاظمی،راشد عرفان،اظہار اعوان،محمد اشرف ننکانوی،کاشف علی ہاشمی،غلام مرتضی باجوہ نے شرکت کی۔ترجمان فیز2ظہیر شیخ ک کہنا تھا کہ ہم فیز 2کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ممبر گورننگ باڈی رانا طاہر نے کہا کہ موجودہ باڈی فیز 2 کے لیے سنجیدہ ہیے ۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری فیز 2 کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔اجلاس میں موجود ممبران نے فیز 2 کی تکمیل کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔