لاہور (اپنے خبر نگار سے ) عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،وزیر اعظم نے اس شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے ، طبی تعلیم کے فروغ کیلئے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ، ان خیا لات کا اظہار وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری، یونیورسٹی آف لاہور میں تیسری عالمی طبی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ملائیشیا ، دمام اور مصر سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین نے بھی کانفرنس میں شرکت کی، وزیر مملکت نے کہاہم نے کبھی اس حقیقت پر غور نہیں کیا کہ یہاں کس حد تک نرسز، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی ضرورت ہے ،ہمارے طبی سسٹم میں ایک خلاۂے ،یہ پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت کی خصوصی دلچسپی کیوجہ سے ملکی سطح پر طبی پالیسی کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے ،یہ ہمارے طبی اصلاحی ایجنڈا کا ایک اہم پہلوہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے صحت کے شعبہ میں خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے جسکی وجہ سے نئی اصلاحات لائی جا رہی ہیں، آخر میں وزیر مملکت نے اہم شخصیات میں سووینیئر بھی تقسیم کئے ،پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود ملک ، پروفیسر ڈاکٹر ریحان احمد خان بھی کانفرنس میں موجود تھے ۔