اسلام آباد (ملک سعید اعوان ) صدارتی انتخابات قریب آتے ہی اپوزیشن کے درمیان رابطوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ، پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی، ن لیگ کو چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کی صورت میں حمایت کی یقین دہانی کروانے کا امکان ہے ، صدارتی انتخاب میں بلوچوں کے ووٹ اہم ثابت ہونگے ، اپوزیشن کا صدر منتخب ہونے کی صورت میںحکومت کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی ۔