ماسکو(شاہد گھمن سے ) روسی صدرپوٹن نے کہا ہے کہ روس میں صدارتی آئینی ترمیم کیلئے ریفرنڈم یکم جولائی کو کرایا جائے گا۔ ریفرنڈم میں روسی صدرپوٹن کو اگلی دوٹرمزکیلئے صدربننے کی راہ ہموار ہوجائے گی،صدرپوٹن 2000ء سے روس کے صدر ہیں اور آئینی طورپر یہ ان کی آخری ٹرم ہے جو 2024میں ختم ہوگی، اگرریفرنڈم میں آئین کی تبدیلی کیلئے صدرپوٹن کے حق میں فیصلہ ہوتا ہے توپوٹن مزید دوبار صدر یعنی 2036تک اقتدارمیں رہ سکتے ہیں، صدرپوٹن نے سب سے پہلے ریفرنڈم کی تاریخ 22اپریل دی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے منسوخ کرنا پڑا، روسی صدرپوٹن نے کابینہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں ریفرنڈکی نئی تاریخ یکم جولائی کا اعلان کردیا ہے ۔