نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ اگر میں صدر بناتو جنگیں لڑنا نہیں بلکہ سفارتکاری میری پالیسی ہو گی جس کے تحت میں امریکہ کے خارجہ امور اور معاملات کو حل کرونگا۔ امریکی ریاست نیو ہمپشائر کے شہر مانچسٹر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو گیا تو امریکی کرپٹ سسٹم کے خاتمہ کیلئے اہم اقدامات کونگا ۔ صدر ٹرمپ نے کرپشن کی نئی راہیں ایجاد کر کے پورے سسٹم کو کرپٹ کر دیا ہے ۔ سعودی عرب کے کہنے پر صدر ٹرمپ جنگوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ یمن میں انسانوں کا خون بہا یاجارہا ہے ۔ عوام اگر چاہتے ہیں کہ امریکہ پوری دنیا میں باعزت مقام حاصل کرے تو انہیں اس سال ہونیوالے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو ہرانا اور مجھے جتوانا ہو گا ۔ ہم امیگریشن کے قوانین کو بہتر بنا کرامریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو ٹیکس کے دھارے میں شامل کرنے کے مواقع فراہم کرینگے ۔