اسلام آباد(خبر نگار)سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن عظمت اللہ چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ بارکے اجلاس میں صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی پر خورد برد کا الزام عائد کرکے ان کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے ۔سپریم کورٹ بار کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی کی جانب سے وکلا ہاسٹل کی 85 لاکھ سے زائد کی رقم کی جواب نہ دینے پر قرارداد منظور کی گئی ۔جنرل باڈی میٹنگ میں صدر امان اللہ کنرانی کا معاملہ نیب اور ایف آ ئی اے میں بھجوانے کی بھی منظوری دی گئی ۔قرارداد میں کہا گیا کہ امان اللہ کنرانی ہاسٹل کی 85 لاکھ سے زائد کی رقم بار اکائونٹ میں جمع کرانے میں ناکام رہے ،ہاسٹل کی رقم خورد برد کے الزام پر تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تحقیقات کیلئے درخواست دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔