پشاور،لاہور(92نیوز،سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین اور بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور کورونا وائرس کے شکار ہونے کے بعد قرنطین میں ہیں، مرکزی ترجمان زاہد خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی،مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف ، سابق چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال، رہنما پی پی فرحت اللہ بابر اور جے یو آئی (س) کے رہنما مولانا حامد الحق نے میاں افتخارحسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، انکی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پرسابق صدر آصف علی زرداری اور دیگرسیاسی رہنمائوں نے میاں افتخار سے انکے بھائی میاں محمد سریر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے بھی دعا کی۔ شہباز شریف نے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انکی خیریت دریافت کی، دعا کی کہ اﷲتعالیٰ انکو کو اور کورونا سے متاثرہ تمام مریضوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے ۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان کے مطابق پارٹی تمام سیاسی رہنمائوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتی ہے ، مشکل کی گھڑی میں میاں افتخار اور حاجی غلام احمد بلور کے حوصلے بلند ہیں،دونوں رہنما جلد ہی صحتیابی کے بعد عوامی خدمت کیلئے میدان میں ہونگے ۔