کراچی (سٹاف رپورٹر)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی رہائش گاہ پرجاکر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔صدر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے میر حاصل خان بزنجو کی عیادت بھی کی اور ان کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔