اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی جاپان کے پانچ روزہ سرکاری دورہ پر ٹوکیو پہنچ گئے ۔ دورہ کے دوران صدر مملکت جاپان کے نئے شہنشاہ نرو ہیٹو کی رسم تاجپوشی میں شرکت کریں گے ، تقریب میں 100 سے زائد سربراہان مملکت و ریاست شریک ہونگے ۔ صدر مملکت چین کے نائب صدر سے ملاقات بھی کریں گے ۔ وہ جاپان میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور جاپان کے سیاسی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔