کراچی(سٹاف رپورٹر)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مرحوم علامہ عباس کمیلی کے گھرجاکران کے اہل خانہ سے مرحوم کی ناگہانی رحلت پر اظہارتعزیت کیا اوران کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔صدرمملکت کا کہنا تھا کہ علامہ عباس کمیلی کی ملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا مرحوم نے پوری زندگی دین اسلام کی خدمت کی، وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے ، ان کا خلا تادیرپرنہیں کیاجاسکے گا۔