پشاور ( نیٹ نیوز) ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر ڈاکٹر رضوان کورونا کا شکار ہوگئے ۔ ڈاکٹر رضوان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ٹیسٹ کرایا تھا۔ ڈاکٹر رضوان نے کہا خود کو ہاسٹل کے کمرے میں آئسولیٹ کیا ہے ، 2 روز سے بخار اور جسم میں درد محسوس ہو رہا تھا۔ خیبرپختونخوامیں اب تک 130 سے زائد ڈاکٹر اور طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔