کراچی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان تین روزہ دورے پر اندرون سندھ روانہ ہوگئے ۔غلام محمد خان ٹنڈو جام ،میر پور خاص ،عمر کوٹ اور چھور کینٹ کے دورے پر باسکٹ بال آرگنائزر سے ملاقات کریں گے۔