لاہور(سپورٹس رپورٹر) صدر ٹی ٹین لیگ سلمان اقبال کالیگ کی صدارت سے مستعفی ہونے کااعلان، استعفی کی وجہ لیگ میں عدم شفافیت،غیرپیشہ ورانہ امورہیں۔ لیگ کی کسی بھی امورسے کوئی تعلق نہیں۔ ٹی ٹین لیگ کاغیرمناسب سٹرکچر بھی استعفیٰ کی بڑی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت،مہارت اور سٹرکچر کیلئے کہتارہا مگر کچھ نہ ہوا۔ پرائیوٹ لیگزمیں کھلاڑیوں کی نگرانی کا اپنانظام ہوتاہے ۔ پالیسیوں کے فقدان سے بدعملی کے واقعات کاخدشہ ہے جبکہ غیرملکی مفادات کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کااستعمال بھی منظورنہیں ہے ۔ ٹی ٹین لیگ آئی سی سی کی مکمل نگرانی میں ہونی چاہئے اورباقاعدہ نظام سے ہی کھلاڑیوں کاتحفظ،کھیل کاوقارممکن ہے ۔